Press Release

نیوی وار کالج کے 100رکنی وفد نے Commodore S.I. (M) عمران نثار کے زیرِقیادت ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا ایک مطالعاتی دورۂ کیا۔

نیوی وار کالج کے 100رکنی وفد نے Commodore S.I. (M) عمران نثار کے زیرِقیادت ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا ایک مطالعاتی دورۂ کیا۔ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی (02-02-2017) نیوی وار کالج کے 100رکنی وفد نے Commodore S.I. (M) عمران نثار کے زیرِقیادت ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا ایک مطالعاتی دورۂ کیا۔ اِس مطالعاتی دورہ کے موقع پر سوال جواب کے مرحلے میں وفد کے ارکان نے مختلف امورزیرِبحث لائے جن میں پڑوسی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات اور اقتصادی روابط کے فروغ اور علاقائی تنظیموں سارک اور ECOچیمبر آف کامرس میں ایف پی سی سی آئی کے کردار ، بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور اِسکے ممکنہ ثمرات عوام الناس تک پہنچانے اور معیشت کی بہتری کے لئے خاطرخواہ فائدہ اُٹھانے کی حکمتِ عملی کے علاوہ حالیہ تجارتی تعلقات بھی زیرِ بحث آئے۔ وفد کے ارکان نے قومی سطح پر بھی معیشت میں ایف پی سی سی آئی کی اہمیت کے بارے میں سوالات کئے جن میں قومی بجٹ، اقتصادی پالیسی، GDPکی بہتری ،ملکی برامداد کوبڑھانے اور نئی منڈیوں کی تلاش وغیرہ شامل ہے۔ اِس مطالعاتی دورۂ میں وفد کے ارکان نے پاک چائنا اِکنامک کوریڈور پر بھی تفصیل سے گفتگو کی۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر زبیر طفیل ، نا ئب صدور مرزا اشتیاق بیگ ، عرفا ن احمد سروانہ کے علاوہ مرزا اختیار بیگ اور قائم مقام سیکریٹری جنرل مہر عالم خان پر مشتمل تھے نے تفصیلی جوابات دیئے ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے بتایا کہ CPECنہ صرف پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہوگی بلکہ ایران افغانستان اور دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں کے لئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگی۔


مہر عالم خان
قائم مقام سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی