Press Release

ایف پی سی سی آئی نے الیکشن میں ہا رنے والو ں کی جانب سے لگا ئے گئے الزامات کی تر دید کی۔

کرا چی ( 27-01-2017) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے تر جمان نے پر نٹ اینڈ میڈیامیں شائع ہو نے والی خبر جس میں صدر ایف پی سی سی آئی پر نا ئب صدور کے اختیارات کو کم کرنے کا الزام لگا یا گیا ہے کی جانب سے تر دید اور شدید مذمت کی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایسی خبر یں بے بنیا د اور من گھڑت ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی کے تر جمان نے واضح کیاکہ ایف پی سی سی آئی کے تمام عہدیداران کے درمیان ہم آہنگی اور عظیم تفہیم ہے اور ایف پی سی سی آئی کے تمام فیصلے با ہمی ر ضا مندی سے کیے جا رہے ہیں ۔ تر جمان ایف پی سی سی آئی نے وضا حت کر تے ہو ئے کہاکہ پہلی ایگز یکٹو کمیٹی کے اجلاس کے مطا بق ایف پی سی سی آئی نے قائمہ کمیٹیز (اسٹینڈنگ کمیٹیز) کے چیئرمینو ں کی تقر ری کے لیے کا غذات نامز دگی تمام ممبروں سے مد عو کی تھیں جسکے مطابق چیئرمینو ں کی تقر ری پہلی Priority ایگز یکٹو کمیٹی کے ممبروں اور دو سری جنرل با ڈی کے ممبروں اور تیسر ی ٹر یڈ با ڈیز کے ممبرو ں کو دی جا ئے گی ۔تر جمان ایف پی سی سی آئی نے کہاکہ کئی دہا ئیوں کے بعد ایف پی سی سی آئی کی تشکیل نو ممکن ہو سکی جس کا سہرا یو نا ئیٹڈ بز نس گرو پ کے چیئر مین افتخار علی ملک اور سر پر ست اعلیٰ ایس ایم منیر کے سر ہے جس کی بدولت آج ایف پی سی سی آئی کر پشن سے پاک اور بز نس دوست ادارہ بنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ممبرز ٹر یڈ با ڈیز کے معاملا ت بڑ ے شفا ف طر یقے سے میر ٹ اور ایف پی سی سی آئی کے قانو ن کے تحت حل کیئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام فیصلے جمہو ری بنیا دوں پر اور متعلقہ اسٹیک ہو لڈرو ں سے مشاورت کے بعد کیئے جا تے ہیں ۔ اس تعاقب میں ایف پی سی سی آئی کی قیا دت نے ہمیشہ صحتمندانہ تنقید اور عملی تجا ویز کا خیر مقدم کیا ہے چا ہے وہ گرو پ کی جانب سے ہو ں چا ہے اپو زیشن کی جانب سے ہو ۔ تر جمان ایف پی سی سی آئی نے کہاکہ مندرجہ با لا پر یس ریلیز مخالف گرو پ کی سراسر مایو سی ظا ہر کر تی ہے انہیں حالیہ انتخابا ت 2017 میں شکست ہو ئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2017 کے انتخابا ت میں پو ری بز نس کمیو نٹی نے زبیر طفیل پر بھر پور اعتما د کا اظہار کیا ہے اور انہو ں نے یہ الیکشن ریکا رڈ ووٹو ں کی تعداد یعنی ( 199) ووٹو ں سے جیتا ہے ۔

مہر عالم خان
قائمقام سیکر یٹری جنرل ایف پی سی سی آئی