Press Release

ایف پی سی سی آئی اور ECO-CCIکے صدر زبیر طفیل کی استنبول میں دہشت گر د حملو ں کی مذمت۔

کرا چی ( 04-01-2017) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سڑی اور ECOچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر زبیر طفیل نے استنبول میں دہشت گر د حملہ کی سخت مذمت کر تے ہو ئے اسے دہشت گردو ں کی بذدلا نہ کا روائی قر ار دیا جس میں کئی بے گنا ہ افراد ہلا ک ہو ئے جو نئے سال کی خو شیا ں منا رہے تھے ۔ زبیر طفیل نے کہاکہ ان حملو ں کا مقصد تر قی کی راہ پر گا مز ن ابھرتی ہو ئی ایک مسلم معیشت کو کمز ور کر نا ہے جسکا ECOریجن کے علاقا ئی ممالک کے معاشی منصوبو ں اور تر قی میں اہم کردار ہے ۔ انہوں نے مز ید کہاکہ اس قسم کے دہشت گر دحملے تر کی کی عوام اور حکومت کے حو صلے پست نہیں کر سکتے جو دہشت گر دی کے خلاف مقا بلہ کر رہے ہیں ۔ زبیر طفیل نے اس حملہ میں قیمتی جا نو ں کے ضیا ع پرگہر ے غم اور افسو س کا اظہا ر کر تے ہو ئے جا ں بحق افراد کی مغفر ت ملکی امن اور زخمیوں کی جلد صحتیا بی کے لیے دُعا کی۔ اور تر کی کے عوام کے ساتھ اس دُکھ کے موقع پر یکجہتی ک اظہار کیا۔

مہر عالم خان
قائمقام سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی