Press Release

شیخ خالدتواب کا SMEs سیکٹر میں آسان فنانس کی رسائی پر زور

کرا چی ( 08-11-2016) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سنیئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے SMEs سیکٹر کی کم سطح پر فنانسنگ پر تشو یش کا اظہار کر تے ہو ئے کہاکہ SMEs سیکٹر ملک کی معاشی اور اقتصادی تر قی میں اہم کردارادا کر تا ہے اس کے ساتھ ساتھ روز گا ر کی فر اہمی اور غر بت میں بھی کمی کا زریعہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کے لیے تشویش کا با عث ہے کہ ہما ری 95فیصد انٹر پرا ئیز SMEs پر مشتمل سیکٹر ہیں جبکہ ان کو صر ف 7 سے8فیصد تک پرائیوٹ سیکٹر کے کریڈیٹ سے فنانسنگ کی جا تی ہے اور پرائیوٹ سیکٹر کر یڈیٹ زیادہ کررپوریٹ سیکٹرکو دیا جا تا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال SMEs سیکٹر کو فنانسنگ بڑ ھی ہے لیکن یہ فنانسنگپاکستان جیسے ممالک کے لیے کم ہے کیوں کے SMEs سیکٹر پاکستان کی GDPمیں تقر یباً 40فیصد اور برآمدت میں 25 فیصد Contribute کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ 80فیصد نان ایگر ی کلچر افرادی قو ت کو روز گار فراہم کرتا ہے ۔ خالد تواب نے دیگر ممالک کی مثالو ں کا حوالا دیتے ہو ئے کہاکہ SMEs سیکٹر چین ، تا ئیوان ، سنگا پور ، ہانگ کانگ کی معیشت پر غا لب ہے ۔ اور ان ممالک کی تقریباً 80فیصد تر قی کا راز بھی SMEs سیکٹر ہیں ۔ جس کی بد ولت یہ ممالک صنعتی تر قی یا فتہ ممالک کہلائے ۔ پاکستان کو چا ہیے کے وہ ان ممالک کے تجربات سے سیکھے اور SMEs سیکٹر کی ترقی اور تشکیل کے لیے پالیسی مر تب کر ے ۔ انہوں نے مز ید کہاکہ پاکستان میں بنک عا م طو ر پر SMEs سیکٹر کو قر ضے دیتے ہو ئے تذبذ ب کا شکا ر ہو تے ہیں ۔ کیو ں کہ SMEs سیکٹر میں خطر ات زیا دہ اور ٹر انز یکشن لا گت بھی زیاد ہ ہو تی ہے ۔ اس کے علاوہ 95فیصد قر ضو ں کو کو لیٹر ل کی بنیا د پر دیے جا تے ہیں ۔ اور ہمار ے بنکوں کے پاس SMEs سیکٹر کی مالی اعا نت کر نے کے لیے بھی مو ثر کر یڈ یٹ ما ڈل بھی مو جو د نہیں ۔ خالد تواب نے مزید کہاکہ SMEs سیکٹر کی مالی اعا نت اور دو سری سہو لیا ت کے بغیر ہم اس سیکٹر کو جدید نہیں بناسکتے اور وسعت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے SMEs سیکٹر کی صلا حیتو ں کو پیش نظر رکھتے ہو ئے اس سیکٹر کی فنانسنگ میں اضا فہ کر نے کی تجو یز پیش کی اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات کر یں جس سے SMEs سیکٹر بڑ ھے یا تر قی کر ے ۔اس کے علاوہ SMEs سیکٹر کے لو گو ں کی کا روبا ری منصو بہ بند ی ، قا نو نی مسائل ، مالی انتظا م اور کا روبار کے آغا ز ، ما رکیٹنگ نیٹ ورکنگ اور مصنو عا ت کے تنا ؤ سے متعلق مسائل پر ٹریننگ کر ے ۔

مہر عالم خا ن
قائم مقام سیکر یٹر ی جنر ل ایف پی سی سی آئی