Press Release

شیخ خالد تواب نے پاکستان کی معا شی استحکام کو سراہا ۔

شیخ خالد تواب نے پاکستان کی معا شی استحکام کو سراہا ۔کرا چی ( 07-11-2016) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈ سٹر ی کے سنیئر نا ئب صدر شیخ خالد تواب نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شر یف اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کو پاکستان کی معاشی استحکا م کو بحال کر نے اور پاکستان کی معیشت کو مضبو ط کر نے کے لیے جو دنشمندانہ پالیسیاں اپنا ئی اور جن کے نتیجہ خیز نتا ئج بر آمد ہو ئے کو سر اہا اور اس پر مبا رکبا د پیش کی۔ خا لد تواب نے IMFکی مینیجنگ ڈائر یکٹر کر سٹین لاگاراڈ کی جانب سے خط کا جو انہوں نے پاکستان آنے کے بعد لکھا کا حوالادیتے ہو ئے کہاکہ پاکستان نے IMF کا معاشی استحکام کا پروگرام جو کہ 6.4بلین ڈالر کا تھا بڑ ی کامیا بی سے پو را کیا اور اس کی تمام شر ائط کو پو را کیا جس کی وجہ سے پاکستان اقتصادی بحرا ن سے با ہر آیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستا ن کی معاشی نمو بڑ ھ رہی ہے جب کہ افر اط زر میں بھی کمی ہو رہی ہے اور مالیاتی خسارہ بھی کم ہو رہا ہے جو کہ قابل ستا ئش ہے ۔ IMFکی مینیجنگ ڈائر یکٹر کر سٹین لاگاراڈ نے وزیر اعظم اور ان کے سا تھیوں کی اور اقتصادی خو شحالی کے لیے کو ششو ں کو سر اہا اور IMF کی مکمل ہمایت کی پیشکش کی ۔ خالد تواب کہا کہ مجھے یہ سن کر بہت خو شی ہو رہی ہے کہ حکومت IMF کی ا صلاحا ت کو جا ری رکھنے کے ساتھ ساتھ ملک کی مستقبل کی معیشت کی منصو بہ بند ی کر رہی ہے جس سے پاکستان کی مجمو عی تر قی میں اضا فہ ہو گا صنعتی تر قی بڑ ھے گی اور حکومت غیر ملکی سر مایہ کا روں کو پاکستان میں سر مایہ کا ری کے لیے را غب کر نے کا میاب ہو گی جو پاکستان کی ضرورت ہے ۔

مہر عالم خان
قائمقا م سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی