Press Release

PTIکے اسلا م آبا د 2 نو مبر سے غیر معینہ مدد کے لیے لاک ڈاؤن کر نے کے فیصلے کو واپس لینے کا خیر مقد م کر تے ہیں ۔ شیخ خا لد تواب ، سنیئر نائب صدر

کرا چی ( 03-11-2016) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سنیئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے کہاکہ PTIکا اسلا م آبا د کو 2 نو مبر سے غیر معینہ مدد کے لیے لاک ڈاؤن کر نے کے فیصلے کو واپس لینے پر پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کا خیر مقد م کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بصو رت دیگرمعاشی سر گر میوں اور میگا پروجیکٹ مثلاً (CEPC) چا ئنا پاکستان اقتصادی راہداری اور دیگر توانائی کے منصو بو ں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا ۔ خالد تواب نے کہاکہ یہ فیصلہ نہ تو اپو زیشن کی فتح ہے اور نہ ہی حکومت کی شکست بلکہ پاکستان کی فتح ہے جو کہ پاکستا ن میں امن قانو ن کی حکمرانی اور قانو ن کی با لا دستی کے لیے مظاہر ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے دو ست ممالک مثلا چین ،ایران، تر کی وغیر ہ نے ملک میں سیا سی استحکام پر تشو یش کا اظہار کیا ہے ۔ تحریک انصاف کے اس فیصلے سے عالمی برادری کے خدشات کو دو ر کر ے گی اور بیر ون ملک ایک مثبت پیغا م جا ئے گا اس فیصلہ سے پاکستان کی یکجہتی بھی ظاہر ہو تی ہے ۔

مہر عالم خان
قائمقام سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی