Press Release

انکم ٹیکس کے گو شوارے جمع کر انے کی آخری تاریخ میں تو سیع کی جا ئے ۔ شیخ خالد تواب سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی

کرا چی ( 31-10-2016) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سنیئر نا ئب صدر شیخ خالد تواب نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اور فیڈرل بو رڈ آف ریو نیو کے چیئر مین نثا ر محمد خان سے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گو شوار ے جمع کرانے کی آخری تا ریخ میں 31نو مبر 2016 تک تو سیع کی جا ئے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس دھند گا ن کئی وجو ہا ت کی وجہ سے اپنے ٹیکس گو شوارے مو جو دہ آخری تا ریخ یعنی 31نو مبر 2016 تک داخل نہیں کر سکیں گے مثلاً ملک میں ایک سیا سی جما عت کی طر ف سے غیر معینہ مد ت تک دھر نے کے اعلا ن سے پیدا شدہ غیر یقینی کی کیفیت ، کاروباری سر گر میو ں میں مند ی کا رجحان ، ایف پی سی سی آئی کے ممبر ٹر یڈ با ڈیز کے سالانہ انتخابات ، گو شواروں کی ای فا ئلنگ (E-filling) کا مشکل اور نقص شد ہ سافٹ وئیر یعنی IRIS وغیرہ وغیر ہ ۔ ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر نے بتا یا کہIRIS کے تحت آن لا ئن ریفنڈ کلیم کا نظام اگست 2016 سے کام نہیں کر رہا ہے اور پو رٹل میں لنکنگ کے مسئلہ کی وجہ سے ٹیکس دھند گا ن انکم ٹیکس ریٹر ن اور ریفنڈ کلیم کی ای فائلنگ نہیں کر پارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا تا ریخ میں تو سیع کی وجہ سے نہ صر ف ٹیکس دھند گا ن کو بلا خو ف وخطر بغیر جر مانے کے اپنی ٹیکس کی ذمہ داری سے عہدہ بر آہو نے کی سہولت میسر ہو گی بلکہ حکومت کے خزانے میں بھی بغیر کسی اضا فی سر گر می کے رضا کا رانہ اضافہ ہو گا ۔

مہر عالم خان
قائمقام سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی