Press Release

ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نا ئب صد شیخ خالد تواب کا سینیٹر اسحق ڈار اور اشرف محمو د واتھرا کو مبارکباد ۔

کرا چی ( 25-10-2016) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سنیئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے سینیٹر اسحق ڈار کو ساؤ تھ ایشیا کے بہترین فنا نس منسٹر ایمر جنگ ما رکیٹ کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر مبا رکبا د دی اس کے علاوہ انہوں نے SBPکے گو رنر کو بھی جنو بی ایشیا کے بہترین مر کزی بینک کے گو رنر ایوارڈ جیتنے پر مبا رکبا ددی ۔ انہوں نے کہاکہ ایوارڈ کا جیتنا پاکستان کے لیے با عث عز ت اور فخر ہے جو کہ پاکستان کی معیشت کو بحال کر نے اور معاشی استحکامکے حصو ل کے لیے ان کی بھر پو ر مشقت کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایوارڈ کا جیتنا ظاہر کر تا ہے کہ پاکستان کی معیشت تجدید کی جانب گا مز ن ہے جس کے لیے سینیٹر اسحق ڈار اور گو رنر SBPاشرف محمود تعر یف کے مستحق ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نا ئب صدر نے کہاکہ مذکو رہ ایوارڈ پاکستان کی معاشی کا رکر دگی کا بین الاقوامی اعتراف ہے اور اس بات کا بھی مظہر ہے کہ پاکستان کی معیشت صحیح سمت میں تر قی کر رہی ہے جیسے تمام بین الاقوامی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں اور پاکستان کی معیشت کی پذ یرائی کر رہے ہیں ۔ خالد تواب نے امید ظاہر کی دو نو ں لیڈران پاکستان کی تر قی اور اقتصادی استحکام کو جا ری رکھیں گے اور معیشت کو مزید تقو یت دیں گے اور اقتصادی و مالیاتی استحکام اور تجا رتی صنعتی سر گر میوں کے فروغ کے لیے مزیدکا م کر یں جس سے غریب عوام کی زندگیوں میں انقلا ب آئے اور پاکستان واقعی ایک خو شحال اور تر قی یا فتہ ملک بنے گا ۔


مہر عالم خا ن
سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی