Press Release

پاکستانی متحدہ عرب امارات کی معاشی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں

کرا چی ( 16جنوری 2018) تاریخی اور روایتی تعلقات پاکستان اور عرب امارات کے تعلقات کا مستقبل کا تعین کر تے ہیں۔یہ بات عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الضیبی نے ایف پی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر کہی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے نائب صدر طارق حلیم نے عرب امارات کے سفیر کا استقبال کیااو رکہاکہ دونوں ملکوں کی لیڈر شپ مثالی دوطرفہ تعلقات کا باعث بنی ہے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ امارات نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نا ئب صدر وحید احمدنے کہا کہ پاکستان کے زراعت کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کی بھر پورصلاحیت ہے۔اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کی خاتون نائب صدر شبنم ظفر ، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیر ایف طفیل ، شیخ شکیل احمد ڈھنگڑا،ارشد فارق ،وسیم وہرہ اور ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، اعزازی قونصل جنرل متحدہ عرب امارات ،ملک خدا بخش اور زاہد عمر( ایف پی سی سی آئی )کے سینئر اراکان نے بھی شرکت کی۔


ڈاکٹر اقبال تھیم
سیکر یٹری جنرل ایف پی سی سی آئی