Press Release

شیخ خالد تواب سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کی تردید کر دی ہے

ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی (27ستمبر 2016) شیخ خالد تواب سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کی تردید کر دی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے یونائیٹڈ بزنس گروپ چھوڑ دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد ہے جو کہ بغیر تصدیق کیئے مخالفین گروپ کے مذموم مقاصد کے لئے شائع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود کو UBG سے علیحدہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے جس کے چیئرمین اور سرپرست اعلی ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے بنیاد خبر UBG کے مخالفین نے شائع کی ہے جو کہ UBG کی قیادت میں الجھن اور غلط فہمیاں پیدا کر ناچا ہتے ہیں جو کہ گذشتہ مسلسل دو سالوں کے انتخابات میں شکست کی وجہ سے ناکامی اور مایوسی کا شکار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی گری ہو ئی حرکتیں ظاہر کرتی ہیں کہ مخالفین آئندہ انتخابات میں ما ئلیج حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

مہر عالم خان
قائم مقام سیکرٹری جنرل