Press Release

چیمبرآف کامرس کے ایگز یکٹو کمیٹی کا 21 واں اجلاس تہرا ن میں منعقد ہو ا۔

ECO چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر عبدلرؤ ف عالم کی صدارات میں ECO چیمبر کی ایگز یکٹو کمیٹی کا21وں اجلاس تہرا ن میں منعقد ہو ا ۔ جس میں ECO کے علا قائی تجا رتی معملا ت پر بحث ہو ئی اور علا قائی تجا رتی تعاون میں اضا فہ کے لیے مختلف تجا ویز زیر غور آئی ۔ ایگز یکٹو کمیٹی کے اجلا س سے قبل ECO کی مختلف مخصو ص کمیٹیوں کے اجلا س بھی منعقد ہو ئے جن میں تجا رتی سہو لیا ت کی کمیٹی ، انڈ سٹر ی اور انوسٹمنٹ کمیٹی ، ٹرنسپورٹریشن کمیٹی ، آر بی ٹریشن کمیٹی ، وو من قو نسل، ٹو رزم کمیٹی اور بز نس ریٹر نگ پر وگرا م کی سب کمیٹی کے اجلاس منعقد ہو ئے ۔ کمیٹیو ں کے اجلا س کے دوران علا قائی تجا رتی تعاون اور تجا رتی حجم میں اضا فہ کے لیے تما م قسم کی روقوٹوں کو دور کر نے کے لیے اور تجا رتی راہ ہموار کر نے کے لیے تجا ویز پر غو ر کیا گیا ۔ اس کے علا و ہ ECO چیمبر آف کامرس نے پہلی انر جی کنسورشیم کا پہلا اجلا س کا میابی کے ساتھ منعقد کیا جس میں ECO چیمبر کے ممبر ممالک کے علا وہ پاکستان سے بھی متعلقہ کمپنیوں نے بھی شر کت کی جس ۔ اس اجلاس میں پاکستان ،ایرا ن ، تر کی ، افغانستا ن ، آذربا ئیجان ، تا جکستان ، ازبکستان اور قازقستا نECO چیمبر آف کامرس کے شرکا ء نے بھی شر کت کی۔ ECO چیمبر کے ایگز یکٹو کمیٹی کے اجلاس کی افتتا حی تقر یب میں ایران کے صدرڈاکٹر محمد ناہوندیان نے بطو ر مہمان خصو صی شر کت کی اس کے علاوہ ECO چیمبر آ ف کامرس کے صدر عبدلروف عالم ، تر کی سے TOBB کے صدر رفعت ہسارجیکلوگلو، ایرا ن چیمبر کے نا ئب صدر غلام حسین شفیع ، افغانستا ن سے ECO چیمبر کے نا ئب صدرعزراخش حافظی ، پاکستان سے اسماعیل ستا ر، زبیر احمد ملک ، طا رق صادق ، خالد جا وید ، نا ہید مسعود ، حلیمہ عثمان ،محمود ارشد کے علاوہ ECO چیمبر آف کامرس کے سیکرٹر ی جنرل مہر عالم ، اکنامک ایڈوائیزر پروفیسر ڈاکٹر ایو ب مہر اور احمد زمان خان اور دیگر ممالک سے ممبر نیشنل چیمبر کے مندو بین نے شر کت کی ۔ ECO چیمبر آف کامرس کے صدر عبدلرؤ ف عالم نے ECO ممبر مما لک پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ وہ ECO کے تحت تمام قسم کے معاہدوں پر ستخط اور توثیق جلد از جلد کریں تا کہ ان معاہدوں پر عملدر آمد جلد شروع ہو سکے اور تا کہ علا قائی تجا رت میں اضافہ ہو اور علاقا ئی سطح پر معاشی خوشحالی آئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ECOTAکئی سالو ں سے چند ممبر ممالک کی طر ف دستخط اور تو ثیق نا ہو نے کی وجہ سے التوا کا شکا ر ہے ۔ انہوں نے اجلاس کے دو ران ممبر ممالک سے منفی اشیا ء کی فہر ست جلد ازجلد مرتب کریں تا کہECOممبر ممالک ECO FTA کی طر ف گا مز ن ہو سکیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسلا م آبا د تہران استنبول کارگو ٹرین کو کمر شل آئیز کر کے فوری طور پر اس کارگو ٹرین کو قبل عمل بنا یا جا ئے ۔ اجلا س کے دوران ECO ممبر ممالک کے در میان جو ائنٹ اسٹاک مارکیٹ کا قیام اور ایک دوسرے ممالک میں بینک برانچ کھو لنے پر بھی غو ر کیا گیا ۔

مہر عالم خان
سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی