Press Release

چین اور پاکستان کے درمیان معاشی راہداری کا منصو بہ خطے کیلئے گیم چیلنجر کی حیثیت رکھتا ہے . اس منصو بہ کو جلد ازجلدپائیہ تکمیل تک پہنچا یا ج

چین اور پاکستان کے درمیان معاشی راہداری کا منصو بہ خطے کیلئے گیم چیلنجر کی حیثیت رکھتا ہے . اس منصو بہ کو جلد ازجلدپائیہ تکمیل تک پہنچا یا جکرا چی (19-08-2016) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سنیئر نا ئب صدر شیخ خالد تواب نے کہاکہ یہ ہما رے لئے ا عزاز کی بات ہے کہ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق راجوانہ آج بزنس کمیونٹی کے مسائل سنے کیلئے فیڈریشن ہاؤ س کر ا چی میں موجو د ہیں میں اپنی اور بزنس کمیونٹی کی جانب سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہو ں کہ آپ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر کر ا چی تشریف لائے اور ہمیں عزت بخشی۔ خالد تواب نے کہاکہ پاکستان کی معا شی نمو پچھلے کئی سالوں سے بڑھ رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ کے دور حکومت میں ٹیکس ریونیو کا ہدف پورا کرنا تر سیلات زر میں اضا فہ ،مہنگا ئی میں کمی شرح سود میں کمی ایسے اقدامات ہیں جو کہ پاکستان کی ترقی میں اضا فے کا سبب بنیں گے۔لیکن ملک میں صنعتکاری کیلئے ضروری ہے کہ بیرونی سرمایہ کا ری کو فروغ دیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بر آمدات جو کہ پچھلے کئی سالو ں سے کم ہو رہی ہیں کو بھی فروغ دیا جائے اس کیلئے ہم حکومت سے کئی دفعہ گزارش کر چکے ہیں کہ وہ ایکسپورٹرز کے ریفنڈز واپس کرے تاکہ ایکسپو رٹر اپنی بر آمدات کو فر وغ دیں اور ان میں ریفنڈز ادا نہ کرنے کی وجہ سے جو مسائل پیدا ہو رہے ہیں وہ ختم ہو سکے اور ان کا حکومت پر اعتماد بحال ہو۔ تقریب میں ٹی ڈیپ کے چیف ایگز یکٹو ایس ایم منیر ، فیڈریشن کے نائب صدور حنیف گوہر ، ذولفقار علی شیخ کے علاوہ عبدالسمیع خان ، اکرام رجپوت ، وسیم وہرا، شکیل احمد ڈھینگر، ممتاز شیخ شاہنواز اشتیاق، کمال اے محمودی ، شتیاق بیگ اور بڑ ی تعد اد میں تا جروں اور صنعتکا روں نے شرکت کی۔ خالدتواب نے کہاکہ امن و امان کی صو رتحال پاکستان میں کئی سالوں سے خراب چلی آ رہی ہے جسکی وجہ سے بیرونی سرمایہ کا ری میں قدرے کمی آئی ہے ۔اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم ایسے اقدامات کریں جس سے پاکستان کی امن وامان کی صورتحال بہتر ہو ۔ کر ا چی میں ماضی کے مقا بلے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن اسے مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پچھلے کئی سالوں سے پانی اور بجلی کے بحران کا شکار ہے اور یہ مسائل وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں کر اچی میں تو صنعت کار پانی خرید نے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ان کی پیداواری لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس موقع پر ٹی ڈیپ کے چیف ایگز یکٹو ایس منیر نے کہاکہ پانی کی آلو د گی بھی ایک اہم مسئلہ ہے جس کہ وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ پنجاب میں بجلی کے بحران کی وجہ سے صنعتکار پریشان ہیں بجلی کا طویل دورانیے تک غا ئب رہنا پاکستان کی صنعتوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے ۔ہما ر ی اس سلسلے میں حکومت سے گزارش ہے کہ وہ اس بحران کو ختم کرنے کے ٹھوس اقدام کرے اور جیسا کہ انٹر نیشنل سطح پر آج کل آئل کی قیمتیں کم ہو چکی ہے توآئل کی درآمدسے بجلی کی کمی پوری کرے اس کے ساتھ ساتھAlternateانرجی کے جو منصوبے ہیں انہیں وقت پر پورا کرے ۔ خالد تواب نے کہاکہ کہ صوبہ پنجاب میں اغواکاروں کا ایک گر وہ آیا ہوا ہے جو بچوں کو اغوا کرتا ہے اس سے متعلق آپ سے گزارش ہے کہ اس گروہ کا قلع قمع کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان معاشی راہداری کا منصو بہ خطے کیلئے گیم چیلنجر کی حیثیت رکھتا ہے جو کہ پاکستان کی معیشت کیلئے کلیدی اور اس کے دفاع کیلئے نا قا بل تسخیر ہتھیار کی حیثیت رکھتا ہے یہ منصو بہ پاکستان کے صوبو ں میں روزگار اور تر قی کے مواقع پیدا کرے گا میری آپکے تو سط سے حکومت سے درخواست ہے کہ اس منصوبے کو ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے جلد ازجلدپائیہ تکمیل تک پہنچا ئے اور غیر ملکی سرمایہ کا روں کے ساتھ پاکستان کی بزنس کمیو نٹی کو موقع فراہم کیا جائے کہ وہ جوائنٹ سرمایہ کا ری کریں اور انہیں بھی وہی مراعات دی جائیں جو چینی سرمایہ کاروں کو حاصل ہیں۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاکہ دہشت گرد ی کے خاتمے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ سا تھ عوام کی قر با نیا ں بھی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کرا چی کے حالات رینجرز کے آپریشن کے بعد بہتری کی جانب جا رہے ہیں ۔ بجلی و گیس کی لو ڈشیڈنگ اور ریفنڈ کے مسائل کی وجہ سے تا جرو ں کو بہت مشکلا ت اٹھا نی پڑ یں اور ریفنڈ کے معا ملے پر تاجرو ں نے صبر و تحمل کا مظا ہر ہ کیا جس پر میں انہیں سلام پیش کر تاہوں ۔ کرا چی کی پرا نی حیثیت بتد ریج بحال ہو رہی ہے ۔ بجلی کی صورتحا ل بہتر ہو ئی ہے اور ٹیر ف بھی کم ہو ئے ہیں ۔ سماجی انصاف حکو متی ذمت داری مگر حکومت کو آپ کی مدد کی بھی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ بہت اچھا کام کر رہے ہیں امید ہے کہ وزیر اعلیٰ سند ھ کرا چی کے شہر یو ں کی امید یں پوری کر یں گے