Press Release

پاکستان ایرا ن بینکنگ سسٹم نہ ہو نے کی وجہ سے تجا رتی سر گر میاں متاثر ہو رہی ہے۔ خالد تواب

پاکستان ایرا ن بینکنگ سسٹم نہ ہو نے کی وجہ سے تجا رتی سر گر میاں متاثر ہو رہی ہے۔ خالد توابکرا چی ( 18-08-2016) پاکستان اور ایرا ن کا ایک دوسرے کے ساتھ تا ریخی ، مذہبی اور روائتی رشتہ بہت مضبو ط ہے اور ان کی جڑ یں بہت گہری ہیں لیکن اس کے با وجو د دو نو ں ممالک کے در میان وسیع با ہمی تجا رت کے مواقع مو جو د ہو نے کے با وجو د دو نو ں ممالک کی با ہمی تجا رت کا حجم اُتنا نہیں کہ جتنا ہو نا چا ہیے ۔ یہ با ت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈ سٹر ی کے قائم مقام صدرشیخ خالد تواب نے ایرانی قو نصل جنرل مہد ی صبحانی کے ساتھ فیڈریشن ہا ؤس میں ایک میٹنگ کے دوران کہی۔ اس میٹنگ میں TDAPکے چیف ایگز یکٹو ایس ایم منیر ، فیڈریشن کے نا ئب صدور حنیف گو ہر ، ذولفقار علی شیخ کے علاوہ زبیر طفیل ، شاہد حامد جعفر ی ، اکرا م راجپوت، شکیل احمد ڈھینگرا ، کمال اے محمودی اور دیگر بڑ ی تعداد میں بز نس کمیونٹی نے شر کت کی ۔ اس مو قع پر خالد تواب نے پاکستان ایران اقتصادی تعلقا ت پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہو ئے پاکستان ایران با ہمی تجا رتی مواقوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ دو نو ں ملکو ں کے در میان معاشی اور تجا رتی سر گر میوں کے تعلقا ت میں مزید اضا فہ ہو سکے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک دو سرے ملکوں کے در میان تجا رتی اور ثقافتی وفود کے تبا دلہ کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ خالد تواب نے کہاکہ ایرا ن پر سے معاشی پا بندیا ں ہٹا نے کے بعد ایرا ن کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجا رت میں فروغ حاصل ہو گا اور اس کے خام تیل ، ڈیزل ،پٹرول وغیرہ کی برآمداد میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی بنیا د پر Agroمصنوعا ت اور ایرا ن سے ٹیکنا لو جی میں تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہاپاکستان ایرا ن بینکنگ سسٹم نہ ہو نے کی وجہ سے تجا رتی سر گر میاں متاثر ہو رہی ہے لہذا بینکنگ سسٹم میں ایرا ن کو پاکستان کے ساتھ تعاون کر نا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کہ تیل اور گیس کی تلا ش کی سر گر میاں ، ہا ئیڈل اور کو ئلے سے توانائی کے منصوبو ں کی طر ح ایس ایم ایز میں بھی تعاو ن بڑھنا چا ہیے ۔