Press Release

ایف پی سی سی آئی اور کرا چی چیمبرپراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل کو مستر د کر تی ہے ۔ئم مقام صدر شیخ خالد تواب

ایف پی سی سی آئی اور کرا چی چیمبرپراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل کو مستر د کر تی ہے ۔ئم مقام صدر شیخ خالد توابکراچی ( ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے قائم مقام صدر شیخ خالد تواب کی زیر صدارت پراپر ٹی ویلیوایشن ٹیبل پر غو ر کر نے کے لیے ایک اجلا س فیڈریشن ہا ؤ س میں ہو ا ۔ اس اجلا س میں کرا چی چیمبرآف کامرس کے صدر یو نس بشیر ،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذولفقار علی شیخ کے علاوہ سائیڈ ایسو سی ایشن کے صدر جنید اسما عیل مگڈا ، ٹاؤ ن ایسو سی ایشن کے نما ئندہ گا ن ، زبیر طفیل ، شکیل احمد ڈھینگرا ، بلال ملا، عبدلحفیظ محمد، نثا ر احمد ، عبدالقادرمیمن اور دیگر بز نس کمیونٹی نے شر کت کی۔ اجلا س میں پرا نے علاقو ں سے متعلق مسائل پر غو ر کرنے کی تجو یز پیش کی گئی ۔شیخ خالد تواب نے کہا کہ پرا پرٹی ویلیو ایشن ٹیبل چاہے وہ صنعتی ایریا کے لیے ہو یہ شہر کے دیگر ایریا کے لیے ہو وہ نا قابل منظو ر ہے ۔ کیو ں کہ یہ ریٹ نہ صر ف زیا دہ بلکہ غیر حقیقی اور نہ قابل عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل اسٹیک ہو لڈرز کے مشاورت کے بنا تیا ر کیا گیا ہے ۔ مو جو دہ پر اپر ٹی ویلیو ایشن سسٹم میں کئی قا نو نی خا میاں ہیں جس کو ایف پی سی سی آئی اور متعلقہ اسٹیک ہو لڈرز کے ساتھ مٹینگ کر کے حل کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ دو ریگو لیٹرز سسٹم نہیں ہو سکتے بلکہ پرا پرٹی ویلیو ایشن ٹیبل میں تمام ترا میم میں تبدیلیا ں جو کے ان کو قابل عمل بنا نے کے لیے کی جا ئیں ان کا اطلا ق آئند ہ کی تا ریخو ں سے کیا جا ئے نہ کے اس کا اطلا ق پچھلی تا ریخو ں سے کی جا ئے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ قا نو ن میں منا سب تبدیلیا ں کر کہ قا نو نی سقم کو جلد از جلد دورکیا جا ئے کیو ں کے پر وپرٹی کے لین دین کاکا روبا ر آج کل مکمل طو ر پر روکا ہو ا ہے ۔ فیڈریشن کے قا ئم مقام صدر نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے درخواست کر تے ہو ئے کہا کہ وہ ان مسائل کا فو ری طو ر پر نو ٹس لیں اور مسائل کوجلد از جلد حل کروائیں تا کہ جا ئید اد کی لین دین کا کاروبار دو بارہ سے بحل ہو سکے اور اس کا روبار سے متعلق سر گر میاں تیز تر ہو سکیں ۔