Press Release

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر عبدالر ؤف عالم نے سو ل اسپتال کو ئٹہ کے گیٹ پر خو د کش دھماکے کی سخت مذ مت کی ہے اور

کرا چی ( 09-08-2016 ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر عبدالر ؤف عالم نے سو ل اسپتال کو ئٹہ کے گیٹ پر خو د کش دھماکے کی سخت مذ مت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی انسانی جا نوں کے ضیا ع پر گہر ے دکھ اور افسو س کا اظہا ر کیاہے ۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ دہشت گر د عبر تنا ک انجا م کو پہنچیں گے ۔ کو ئٹہ میں معصو م اور بے گنا ہ لو گو ں کا خو ن بہا نے والے ظالمو ں کا اسلا م یا پاکستان سے کو ئی تعلق نہیں ۔ معصوم انسانو ں کے خو ن سے ہا تھ رنگنے والے پو ری دنیا کیلئے قابل نفر ت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان بز دلو ں کو ہر گز نہ چھو ڑا جا ئے اور ان درندوں کو سفا کا نہ فعل کی سز ا ضرو ر ملنی چا ہیے ۔ اس واقعہ نے دہشتگر دی کیخلا ف جنگ میں ہمارے عز م کو مز ید مضبو ط کیا ہے اوردہشت گرد کبھی بھی دہشت گر دی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے عز م کو کمزور نہیں کر سکتے ۔ اس ظلم کو روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے ۔ عبدالرؤ ف عالم نے غمزدہ خاندانو ں سے ہمدردی کا اظہا ر کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا بھی کی ۔ انہو ں نے کہا کہ اتنے بڑ ے جا نی نقصان پر پو رے ملک سو گ کی لہر ہے اور شہید ہو نے والے ہمارے بھا ئی اور بہنیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پو ری پاکستانی قو م اپنے قو می جذ بے کے ساتھ دہشت گر دی کو کچلنے کیلئے متحد ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سانحہ نے ایک مر تبہ پھر یہ بات ثا بت کر دی ہے کہ دہشت گر دی ابھی پو ری طر ح ختم نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن جب چا ہیں ملک کے بہتر تشخص کو بد نام کر نے کیلئے عوام کو خون میں نہلا دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پا ک چین اقتصادی راہداری ملک کی تقدیر بد لنے کا انقلا بی منصوبہ ہے جس کیلئے امن کا قیا م انتہا ئی نا گز یر ہے اس لیے حکومت کو اپنی پا لیسیو ں پر نظر ثا نی کر نا ہو گی ۔

مہر عالم خان
قائم مقام سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی