Press Release

ایف پی سی سی آئی کی طر ف سے پشا ور میں اے این پی کے امید وار ہا رون بلور پر خود کش حملہ کی پُر زور مذمت۔

را چی ( 11جولائی 2018) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور ،سینےئر نا ئب صدرمظہر علی نا صر ، ایف پی سی سی آئی کے نا ئب صدور کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیر ، سارک چیمبر کے نائب صدرافتخار علی مالک، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیر طفیل، سابق سنیئر نائب صدر خا لد تواب اورایف پی سی سی آئی کے تمام ممبران نے گز شتہ روزپشاور کے علاقہ یکہ توت میں خو د کش حملہ کی سخت مذمت کی جسکے نتیجہ اے این پی کے سنیئر رہنما شہیدبشیر بلو رکے فرزند اور اے این پی کے امیدوار ہا رو ن بلور اور بڑی تعداد میں معصوم لوگ جان بحق اور زخمی ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر دہشتگر دی کے ذریعے پاکستان اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ، ملک کو دہشتگر دی سے محفو ظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پاک فوج کے ساتھ دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کیساتھ متحدہے انہوں نے زور دیا کہ حکومت لاء انفو رسمنٹ ایجنسیوں کو مستحکم کر ے اور تما م اہم عوامی مقا مات پر سخت سیکورٹی تعینات کی جائے۔انہوں نے دہشتگر دی کے اس واقع میں ہونے والے بھا ر ی جانی نقصان پر شدید افسوس اور مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کیا اور اس حا دثہ میں زخمی ہونے والوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کر تے ہو ئے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کے دشہتگروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے۔


ڈاکٹر اقبال تھہیم
سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی