Press Release

وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے ترکی میں فوجی بغاوت کو کچل کر جمہوریت کا دفاع کرنے پر ترکی کے صدر طیب اردگان

کراچی( 19-07-2016) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے ترکی میں فوجی بغاوت کو کچل کر جمہوریت کا دفاع کرنے پر ترکی کے صدر طیب اردگان اور وزیر اعظم بینالی یلدرم بلخصوص ترک عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے عوام سڑکوں پر آکر سینہ سپر ہوگئے جس کی مثال نہی ملتی۔شیخ خالد تواب نے کہا کہ ترک عوام کی اپنے لیڈر اور جمہوریت کی بقاء کے لئے عظیم قربانی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردگان نے دو ہزار تین میں برسر اقتدار ہوکر ترکی کی معاشی ترقی کے لئے بہترین اقدامات کئے، ترک کرنسی لیرا کو مظبوط کیا، غربت میں کمی کے اقدامات کئے شرح نمو کو ایک اعشاریہ چار فیصد سے بڑھا کر سات فیصد تک لے جایا گیا۔ شیخ خالد تواب نے کہا کہ دنیا کے تقابلی جائزے میں یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ عظیم ملک ترکی نے دوہزار ہزار تین سے لیکر اب تک تیرہ سالوں میں معاشی ترقی کے تمام تر ریکارڈ توڑے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے کہا کہ ترکی کی معاشی ترقی کے لئے طیب اردگان کی کاوشوں سے عوام کو جو ریلیف ملا اس ریلیف کے نتیجے میں عظیم ملک ترکی نے مسلم ممالک کو نئی سوچ دی ہے۔ شیخ خالد تواب نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا اٹوٹ رشتہ ہے جو گزرے وقت کے ساتھ مظبوط تر ہورہا ہے۔