Press Release

وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے فوجی آپریشن کے نتیجے میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے صاحبزادے او

کراچی( 19-07-2016) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے فوجی آپریشن کے نتیجے میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کی بازیابی پر پاک فوج کے کردار ہو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ہو یا زمانہ امن افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اویس شاہ کی بازیابی کے لئے فوج کی سرویلینس اور حکمت عملی نے ثابت کیا ہے کہ بیرونی دشمنوں یا اندورن ملک کسی بھی مشکل وقت کے لئے ہماری فوج جنرل راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیت کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔شیخ خالد تواب نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی تعریف کی ہے جس کے نتیجے میں عوام بلخصوص تاجر برادی کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو اویس شاہ کی بازیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ عدلیہ کی سکیورٹی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔