Press Release

وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدر عبدالر ؤ ف عالم نے تر ک فوج کے باغی گروپ کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے عمل کی شدید مذمت کر تے ہ

کراچی ( 18-07-2016) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدر عبدالر ؤ ف عالم نے تر ک فوج کے باغی گروپ کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے عمل کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ معاشی ترقی میں مثال قائم کرنے والے ملک ترکی جو خطے اور خصوصاْ مسلم ممالک اور دو برا عظمو ں کی قو مو ں کے درمیان پل کی حیثیت رکھتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ تر کی ای سی او کے علاقا ئی ممالک اور ڈی ایٹ گرو پ میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ عبدالر ؤ ف عالم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا لازوال رشتہ ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ مذید مضبوط ہورہا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پا کستا نی عوام اور خصو صاً ملک بھر کی تاجر برادری ہمیشہ اپنے تر کش بھا ئیو ں کے ساتھ شا نہ بشانہ کھڑ ی رہی ہے ۔انہوں نے تر کی کے عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قوم نے اتحاد کے ذریعے جمہوری حکومت کو ڈی ریل ہونے سے بچاتے ہوئے با غی گرو پ کے عزائم کو نا کا م بنا دیا ۔ انہوں نے ترکی میں ہو نے والے جا نی نقصان پر گہرے دُ کھ اور صدمے کا اظہا ر کیا اور زحمیوں کے جلد صحتیابی کی دُعا کی ۔