Press Release

وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدر عبدالرئوف عالم، سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب اور دیگر عہدیداروں نے لیجنڈ عبدالستار ایدھی کے انتقال پر

کراچی ( 2016-07-09) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدر عبدالرئوف عالم، سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب اور دیگر عہدیداروں نے لیجنڈ عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قومی نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے بلا تفریق بے آسرا، یتیموں اور ضرورتمندوں کے لئے اپنی زندگی وقف کردی ان کی خدمات بین القوامی سطح پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

عبدالرئوف عالم، شیخ خالد تواب اور دیگر عہدیداروں نے کہا ے کہ بزرگ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی نے بنی نوح انسان کے خدمت کے لئے ایسی شمع روشن کی جو رہتی دنیا کو منور کرتی رہے گی، مرحوم کا خلاء کبھی ر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالٰی عبدالستار ایدھی کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے۔