Press Release

کمانڈر پاکستان فلیٹ، پاک بحریہ سید وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ

کمانڈر پاکستان فلیٹ، پاک بحریہ سید وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہکراچی ( 08-07-2016) کمانڈر پاکستان فلیٹ، پاک بحریہ سید وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ عالمگیری تجارت کے لئے پاکستانی تاجروں کو جدیدتقاضوں سے آراستہ تجارتی اصول اپنانے ہونگے، بحریہ اور تجارت ایک دوسرے سے الگ نہیں۔ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب کی رہائشگاہ پر منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ، بحریہ کے وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ دشمن، پاکستان کو بحران میں دھکیلنا چاہتا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے تاجر برادری صف بستہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف راہ داری نہیں بلکہ ایک نظام قائم ہونے جارہا ہے جس کے نتیجے میں نا صرف صنعتوں کو استحکام ملے گا بلکہ خطے میں پاکستان کو قدر و منزلت میں بھی اضافہ ہوگا۔وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ پاکستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت سے ملک پر کئی عالمی پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔ شیخ خالد تواب کی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی میں ملک کی معروف شخصیات جن میں عارف حبیب، عبدالحسیب خان، ڈاکٹر اختیار بیگ، زبیر طفیل، محمد حنیف گوہر، زبیر چھایا، گلزار فیروز، شکیل ڈھینگڑا، بشیر جان محمد، ارشد فاروق، ذوالفقار علی شیخ، یحیٰی پولانی، احمد چنائے، مہتاب الدین چاؤلہ، عبدالرحیم جانو، منیر سلطان، ملک خدا بخش،احمد شاہ، وسیم وہرا ،عمران سروانہ، الیاس سروانہ، شجاعت علی بیگ، اسامہ قریشی، سلیم شیخ، رضوانہ شاہد، خالد جاوید، کوکب اقبال، ماہین خان، فرزانہ خان اور دیگر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلٰی اور ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹیو ایس ایم منیر نے کہا کہ ماضی میں ایف پی سی سی آئی کے ملازمین کے چالیس لاکھ روپے ہضم کرنے والے عناصر اب کسی بھی دروازے سے فیڈریشن میں داخل نہیں ہوسکتے۔ مسرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ ایف پی سی سی آئی کے فنڈ میں آٹھ کروڑ چھوڑے ہیں اور یہ فنڈ ایف پی سی سی آئی کی قیادت کے شب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔ ایس ایم منیر نے ملک بھر کی تاجر برادری پر زور دیا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے کمر بستہ ہوجائیں تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو روشن اور ترقیافتہ پاکستان دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ آئیندہ انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ ، ایف پی سی سی آئی کی تمام نشستیں حاصل کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے کہا کہ پاکستان اس وقت اقتصادی بحران کے دوراہے پر ہے، بڑی مشکل سے معاشی اعشاریئے ردست سمت ظاہر کررہے ہیں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ دھرنوں اور ہڑتالوں میں الجھنے کی بجائے ملک اور عوام کے وسیع تر مفاد اور معیشت کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ خطے کی نازک صورتحال اور برآمدی عمل کی رفتار تیز کرنے کے لئے مستقل طور پر وزیر خارجہ اور ٹیکسٹائل کا وزیر تعینات کیا جائے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ افواہوں سے پریز کریں ۔ شیخ خالد تواب نے کہا کہ حکومت قرضوں سے نجات کے لئے سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیرون ممالک پاکستانیوں کی رقوم کی واپسی کے لئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کرے تاکہ ملک میں آنے والی رقوم سے مقامی صنعتوں کو سہارا مل سکے۔ ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جائیداد پر ٹیکسوں کے دہرے نظام اور اسٹیٹ بینک کی ویلیویشن سے پراپرٹی پر سرمایہ کاری کا عمل رک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے عمل سے اجتناب کرے۔سردار یاسین ملک نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی آج ملک بھر کی تاجر برادری کا باوقار پلیٹ فارم ہے جس کی آبیاری کے لئے یو بی جی کی سینئر قیادت نے شب و روز محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی حکومت کے ہر مثبت عمل کی تائید کرتا ہے لیکن حکومت تاجر برادری کے مسائل میں اضافہ کرنے والے کسی بھی عمل سے اجتناب کرے۔