Press Release

محمد حنیف گوہر ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر مقرر

کراچی( 27-063-2016) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف روانہ ہوگئے۔ عبدالرؤف عالم اور سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب کی غیر موجودگی میں محمد حنیف گوہر قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔ قائم مقام صدر محمد حنیف گوہر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کراچی دورے کے دوران امن و امان کی صورتحال پر اجلاس اور کراچی آپریشن کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے معاشی حب کے لئے کئے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں کاروباری مراکز ، تاجروں بلخصوص عوام کی سکیورٹی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ محمد حنیف گوہر نے وفاق، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے ملک بھر کی تاجر برادری اپنا کردار ادا کررہی ہے۔