Press Release

وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے شہر میں امن و امان کی بگڑی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

کراچی( 23-06-2016 ) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے شہر میں امن و امان کی بگڑی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر شہر میں افراتفری پھیلانے کے درپے ہیں۔ بین القوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ اور جیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغواء کو مکروہ عمل قرار دیتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کیسینئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ ایسے واقعات کے پس پشت عوامل کی تہہ تک پہنچ کر ملوث عناصر کی سرکوبی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن کا گہوارہ کہلانے والے شہر کراچی میں حالیہ واقعات سے شدید بے جینی پھیلی ہوئی ہے ان واقعات سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ شیخ خالد تواب نے کہا ہے کہ کراچی میں اغواء برائے تاوان، قتل اور اسٹریٹ کرائمز کی نئی لہر رینجرز آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے جسے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر ناکام بنائیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان میں کراچی کے شہریوں میں پھیلنے والی خوف کی فضاء کو دور کیا جائے۔