Press Release

ونائٹڈ بزنس گروپ کے رہنماء زبیر طفیل، گلزار فیروز، عبدالسمیع خان، عبدالرحیم جانو، سینیٹر عبدالحسیب خان، ملک خدا بخش ، منیر سلطان، ڈاکٹر

کراچی( )یونائٹڈ بزنس گروپ کے رہنماء زبیر طفیل، گلزار فیروز، عبدالسمیع خان، عبدالرحیم جانو، سینیٹر عبدالحسیب خان، ملک خدا بخش ، منیر سلطان، ڈاکٹر اختیار بیگ، ممتاز شیخ، شکیل احمد ڈھینگڑا، زبیر چھایا، شاہنواز اشتیاق، داؤد عثمان جکھورا، حافظ بلال،عرفان سروانہ، مسز ناہید، اکرم راجپوت، انجینیر دارو خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی سرپرستی میں یونائٹڈ بزنس گروپ نے فیڈریشن میں چور دورازوں سے داخل ہونے والوں کے راستے مسدود کردیئے ہیں۔ یوبی جی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ چند افراد کے ٹولے بزنس مخالف پینل ( بی ایم پی) نے ماضی میں صنعتی و تاجر برادری کے مسائل سے روگردانی کی آج اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ایف پی سی سی آئی کے انقلابی اقدامات سے گھبرا کر اپنے ہی لگائے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔ یونائٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ماضی میں صنعتی اور تاجر برادری کے مسائل کو نظر انداز کرنے والوں کو اس خوشخبری پر شدید پریشنانی لاحق ہے کہ فیڈریشن کی موجودہ قیادت نے تاجر برادری کے دیرینہ مسئلے زیرو ریٹ اور ریفنڈ حل کروائے، ملک کی معاشی رفتار تیز کرنے کے لئے ہر فورم پر عملی جدو جہد کی جس کے نتیجے میں آج صنعتکاروں ، ٹریڈ ایسو سی ایشنز الغرض تمام تاجر طبقوں نے ایف پی سی سی آئی اور خصوصاْ یوبی جی کی اعلٰی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یونائٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالروف عالم سینئر نائب صدر ، شیخ خالد تواب، نائب صدور محمد حنیف گوہر، ارشد فاروق ، ذوالفقار شیخ اور دیگر نائب صدور کی کاوشوں سے چوتھے ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈز کو بھر پور پزیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے سی پیک کے حوالے سے قائم ایف پی سی سی آئی کی خصوصی کمیٹی کے لئے عبدالرؤف عالم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیپیک منصوبے کے ذریعے پاکستانی کی قسمت بدلے گی جو لوگ تاجر اور فیڈریشن مخالف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں وہ نا ہو تاجر دوستی کا ثبوت دے رہے ہیں نہ ہی ملک کی معاشی رفتار بڑھانے کے عمل سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، چمڑے، تعمیرات، چاول بجلی، پانی اور گیس کے مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کے نتیجے میں تمام تاجر اور صنعتی حلقوں نے ان اقدامات کو سراہا ہے ۔ یوبی جی کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چند افراد پر مشتمل نام نہام نہاد بزنس مخالف ٹولہ تمام تاجر طبقے سے مسترد کئے جانے کے بعد ہرزہ سرائی میں مصروف ہے۔ انہوں نے صنعتی اور تاجر برادری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی تمام اسٹیک ہولڈرز کے مسائل کو اجاگر کرنے اور مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صرف چار ماہ میں صنعتوں کا پہیہ تیز کرنے کے لئے بجلی کے ٹیرف میں تین روپے کی کمی منظور کرائی گئی انہوں نے کہا کہ برآمدی شعبے کو زیرو ریٹ کا درجہ دلوانے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی گئی جس کے نتیجے میں یکم جولائی سے پانچ برآمدی شعبوں کو زیرو ریٹ قرار دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کے ری فنڈ کلیمز بھی جولائی کے آخر تک ادا کردیئے جائیں گے۔ صنعتوں اور تاجر طبقے کے دیرینہ مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف پی سی سی آئی نے وفاق کو بجٹ تجاویز ارسال کی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ چوتھے ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ کا کامیاب انعقاد یو بی جی کی کاوشوں کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بنائی گئی فیڈریشن کی غیر فعال قائمہ کمیٹیاں اور بزنس کونسلز کو مربوط انداز میں فعال کردیا گیا ہے تاکہ تاجر طبقے کے مسائل کا فوری اور جامع حل تلاش کیا جاسکے۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے اسلام آباد دفتر کی عمارت رواں سال ستمبر میں مکمل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر عبدالرؤف عالم نے ترکمانستان اور ایران کے دورں کے موقع پر باہمی معاہدوں پر دستخط کئے مزید یہ کہ بیلا روس، ماریشیئس ، اسپین اور سری لنکا کے وزراء اور تجارتی فیڈریشنز کے ساتھ بھی دو طرفہ تعلقات کے معاہدے ہوئے ہیں ۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی ک کے صدر عبدالرؤف عالم کی جانب سے پاکستان ، چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی جس میں سینیٹر غلام علی اور سلطان احمد چاؤلہ بھی شامل ہیں انہوں نے رؤف عالم کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔ زبیر طفیل، گلزار فیروز، عبدالسمیع خان، عبدالرحیم جانو، سینیٹر عبدالحسیب خان، ملک خدا بخش ، منیر سلطان، ڈاکٹر اختیار بیگ، ممتاز شیخ، شکیل احمد ڈھینگڑا، زبیر چھایا، شاہنواز اشتیاق، داؤد عثمان جکھورا، حافظ بلال،عرفان سروانہ، مسز ناہید، اکرم راجپوت، انجینیر دارو خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یو بی جی کی اعلٰی قیادت ایف پی سی سی آئی کے وقار کی سربلندی کی خواہاں ہے اور ایسے اقدامات پر یقین رکھتی ہے جن سے معاشی پہیہ تیز ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسپو کے دوران فرانس ، ہانگ کانگ، کازکستان، نیدر لینڈ، برازیل، ارجنٹائن، کولمبیا، کے ساتھ بھی کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جو مستقبل قریب میں ملک کی معاشی ترقی میں اہمیت کے حامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں اور ملک کی تاجر برادری کے مالیاتی مسائل کے حل کے لئے گورنر اسٹیٹ بینک اور تمام کمرشل بینکوں کے سربراہوں سے بھی اہم ملاقاتیں کی گئی ہیں۔