Press Release

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اِسٹینڈنگ کمیٹی برائے پروڈکشن اینڈ اِنٹرٹینمینٹ کی چیئرپرسن عتیقہ اوڈھوکی سربراہی می

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اِسٹینڈنگ کمیٹی برائے پروڈکشن اینڈ اِنٹرٹینمینٹ کی چیئرپرسن عتیقہ اوڈھوکی سربراہی میایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی (25اپریل 2016) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اِسٹینڈنگ کمیٹی برائے پروڈکشن اینڈ اِنٹرٹینمینٹ کی چیئرپرسن عتیقہ اوڈھوکی سربراہی میں پاکستان سے وفد نے ممبئی میں ہونے والے FICCI FRAMES 2016 میں شرکت کی۔ وفدمیں ارم شاہد، انجیلا ئن ملک، عدنان صدیقی، ماریہ واسطی اور احسن خان شامل تھے۔\"FICCI FRAME\" فیڈریشن آف اِنڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے میڈیا اِینڈ اِنٹرٹینمینٹ ڈویژن کے تحت ہونے والاایک سالانہ فیسٹول ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پہ حکومتی اور پرایؤیٹ اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ فکی فریم ڈویژن کے چےئرمین جنا ب اودے شنکر اور کو چےئرمین رمیش سپی کی سر بر اہی میں کیا جاتا ہے۔فکی فریم میڈیا اِینڈ اِنٹرٹینمینٹ اِنڈسٹری کو یکجا کرنے میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جس میں بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا کی بڑی نمائندہ مختلف ممالک کی میڈیا اِینڈ اِنٹرٹینمینٹ اِنڈسٹری کے درمیان کنکشن بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے وفد کی رائے کے مطابق فکی فریم میں شرکت کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں بدلتے رجحانات میں پاکستان کی نمائیندگی میں مدد ملے گی اور تجا ر تی پارٹنرز کے درمیان بہتر تعلقات کا قیام عمل میں آئے گا۔ ایف پی سی سی آئی مندوبین جو کہ بھارت میں فکی بورڈ میں شامل اہم پر وڈکشن ہا ؤسز،فلم کمپنیوں ،ایجنسیوں ،ٹیلی ویژن نیٹ ورکس کے ساتھ کئی اہم معماملات پہ خیالات کا تبادلہ کیا۔وفد کے مطابق فکی فریم کے ذریعے پوری دنیا میں اردو میڈیا میں شامل تمام اداروں سے ایف پی سی سی آئی کے وفدکی کئی منشوروں پہ بات ہوئی جس میں اردو میڈیاجس میں فلم، ٹی وی ، ریڈیو اور ٹھیٹھرشامل ہیں ، کی بہتر پروڈکشن اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی کو حصول کے لئے نئی حکمتِ عملی بنایءں گیءں۔ عتیقہ اوڈھوکے مطابق دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بات چیت میں اِس بات پہ ذور دیا کہ کیسے دونوں صنعتوں کے درمیان خلا کو پرکیا جائے اور کس طرح سے اجتما عی اور وسیع اردو بولنے والے عالمی ناظرین کو بہتر پروڈکشن دی جایءں۔ اُنہوں نے بھارتی فلمی صنعت میں پاکستانی ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے پہ خیر مقدم پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی میڈیا اِنڈسٹری اب کافی حد تک خود کفیل ہورہی ہے جس کے تحت دوطرفہ پروڈکشنز پہ ذور دیا جائے گا اور پاکستان کی میڈیا صنعت کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ایف پی سی سی آئی کی اِسٹینڈنگ کمیٹی برائے پروڈکشن اینڈ اِنٹرٹینمینٹ کی چیئرپرسن عتیقہ اوڈھوکی سربراہی میں وفد نے امید کی کہ فکی فریم اور ایف پی سی سی آئی کی اِسٹینڈنگ کمیٹی برائے پروڈکشن اینڈ اِنٹرٹینمینٹ کے درمیان مزید ہم آہنگی بڑھائی جائے گی جس کے تحت آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا وفود کے تبادلے، ٹرینگ ورکشاپ،ٹیلنٹ کی فراہمی اور حصول میں کئی نئے معماملات کو جنم دیا جائے گا۔ عتیقہ اوڈھونے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیڈریشن آف اِنڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مزید مفاہمت کی ضرورت ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک کی بزنس کمیونیٹی بہتر مواقع حاصل کرسکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جیسے دونوں ممالک پہلے سے ہی کئی پروڈشن ساتھ کررہے ہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان میڈیا اِنڈسٹری میں موجود خلاء کافی حد تک ختم ہو گئی ہے ، بلکل ایسے ہی ہمیں مستقبل میں بھی دونوں ممالک کی میڈیا اِنڈسٹری کو باہمی سطح پہ قریب لانا ہوگا۔

عتیقہ اوڈھو
چیئرپرسن ، ایف پی سی سی آئی اِسٹینڈنگ کمیٹی برائے پروڈکشن اینڈ اِنٹرٹینمینٹ