Press Release

فیڈریشن کے صدر نے عتیقہ اوڈھو کو ایف پی سی سی آ ئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برا ئے اِینٹرٹینمنٹ اور پروڈکشن 2016 کے لئے چیئرپرسن نامزد کر دیا۔

فیڈریشن کے صدر جناب عبدالرؤف عا لم نے عتیقہ اوڈھوکوایف پی سی سی آ ئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برا ئے اِنٹرٹینمینٹ اور پروڈکشن 2016 کے لئے چیئرپرسن نامزدکر دیا۔کمیٹی کا مقصد پاکستان میں فلم اور ٹی وی کے لئے پروڈکشنز میں بین اقوامی سطح پر بہتری لانا اور تاجر بارادری، میڈیا برادری اور بین الاقوامی ماہروں کے درمیان روابط بڑھانا ہے۔

عتیقہ اوڈھوپاکستانی فلم اور ٹی وی کا ایک نامور چہرہ ہے جنہوں نے سکرین پر اور پروڈکشن دونوں میں خودکو 30سالوں سے منوارہی ہیں۔ اُنہوں نے اپنی قابلیت اور وقت دونوں پاکستان کی میڈیا کو دیا تاکہ پاکستان کی میڈیا اِنڈسٹری بین الاقوامی سطح پہ مزید بہتی کے ساتھ مقابلہ کرسکے۔ عتیقہ اوڈھوUPAیونایئٹڈپروڈیوسرز ایسوسیشن کی سابقہ چیئرپرسن بھی رہی ہیں۔

مذکورہ کمیٹی پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائیندگی کرے گی جس میں ہر صوبے سے بزنس اور میڈیا کی شخصیات شامل ہونگی۔ کمیٹی باقاعدہ فنڈز کی منصوبہ بندی اور ہونے والے اِجلاس کے ایجینڈے کو پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا پہ ریلیز کرے گی تاکہ کمیٹی کی کارکردگی تمام مطالقہ افراد کے سامنے آسکے۔


مہر عالم خان
قائم مقام سیکریٹری جنرل( ایف پی سی سی آئی)