Press Release

فیڈریشن کے صدر نے محمود ارشد کو ایف پی سی سی آ ئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برا ئے اِسلامی بینکنگ اور تکافل 2016 کے لئے چیرمین نامزد کر دیا۔

فیڈریشن کے صدر نے محمود ارشد کو ایف پی سی سی آ ئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برا ئے اِسلامی بینکنگ اور تکافل 2016 کے لئے چیرمین نامزد کر دیا۔فیڈریشن کے صدر جناب عبدالرؤف عا لم نے ارشد محمود کی پچھلے سال کی خدمات کو سرہاتے ہوئے اُنہیں ایف پی سی سی آ ئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برا ئے اِسلامی بینکنگ اور تکافل 2016 کے لئے چیرمین نامزدکر دیا۔

صدر جناب عبدالرؤف عا لم نے ارشد محمودکی جانب اعتماد کا اِظہارِ کرتے ہوئے ارشد محمودکو نامزدکیا، کیونکہ پاکستان میں سود سے پاک اِسلامی مالیاتی نظام کو فروغ دینے میں اور کاروباری برادری میں بیداری پیدا کرنے میں ارشد محمودنے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اور رواں سال بھی یہی مقاصد کے ساتھ کمیٹی اپنے معاملات آگے بڑھائے گی اور صدر جناب عبدالرؤف عا لم نے کمیٹی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ بطور چیرمین نامزدہونے پر ارشد محمودنے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِنکی ٹیم گزشتہ سال کے منشور کو ہی رواں سال میں تسلسل میں آگے بڑھائے گی اور بزنس برادری کو اِسلامی بینکاری کے حوالے سے مزید معلومات دے گی۔ ارشد محمود پاک قطر تکافل گروپ سے بھی وابستہ ہیں اور تعاون نامی تنظیم کے بانی بھی ہیں۔ وہ کئی بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈایئریکٹرز میں بھی شامل ہیں اور پاکستان کی برآمداد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مہر عالم خان
قائم مقام سیکریٹری جنرل( ایف پی سی سی آئی)