Press Release

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر غضنفر بلور نے حکومت پر زور دیا ہے کہ

کرا چی ( 02-01-2018) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر غضنفر بلور نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ لید ر کی امپورٹ پر مختلف SROs کے تحت عائد ڈیوٹیو ں اور کوار نٹا ئن کی ضرورت کو ختم کر ے یہ بات انہوں نے پاکستان ٹینر ز ایسو سی ایشن کے وفد کے ساتھ ملا قا ت میں کی جسکی سر برا ہیPTAکے چیئر مین اما ن اللہ افتا ب نے کی۔ PTAکے وفد میں گلزار فیروز ، اعجاز بھومل ، عزیر احمد ، شفیع احمد اور عمران شیخ شامل تھے ۔ PTA کے وفد سے ملاقات کے دورا ن بز نس لیڈر ایس ایم منیر سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر اور نا ئب صدر طا رق حلیم ، سیکر یٹر ی جنرل ڈاکٹر اقبا ل تھیم بھی مو جو د تھے ۔ PTA کے وفد نے پاکستان میں لیدر سیکٹر کے مسائل کے بارے میں فیڈریشن چیمبر کے صدر اور عہدیداران کو آگا ہ کیا ۔ صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلو ر نے کہا کہ چمڑ ے کی صنعت میں استعمال ہو نے والے بنیا دی کمیکل اور خام چمڑ ے کی امپورٹ پر اضا فی ریگو لیٹر ی ڈیو ٹی اور کوارنٹا ئن کی حد کی وجہ سے لید ر سیکٹر کی پیداواری صلا حیت متا ثر ہو رہی ہے جس سے ملکی لید ر ایکسپورٹ پر منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لیدر پاکستان کا دوسرا بڑا ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ اور ینٹڈ سیکٹر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لیدر سیکٹر کو لیب ٹیسٹنگ ، ایفلوئنٹ ٹر یٹمنٹ پلا نٹس کی تعمیر کے لیے میچنگ گرا نٹس اور ایکسپورٹ پر ڈیو ٹی ڈرا بیک اور انکم اور سیلز ٹیکس اور DLTLمیں لیدر سیکٹر کو سہو لت دی جا ئے نہ کہ حکام ڈیو ٹیو ں میں اضا فہ کر کے لیدر انڈ سٹر یز کی پیداوار اور ایکسپو ر ٹ میں مسائل پیدا کر یں ۔ اس موقع پر ایس ایم منیر نے کہا کہ حکومت کو ملکی ایکسپورٹ کی طر ف تو جہ دینی چائیے ۔ اور اسمیں اضا فہ کے لیے منا سب اقدامات کر ے جا ئیں ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر کساد با زاری کے با وجو د پاکستان کی چمڑے کی صنعت ملکی ایکسپورٹ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

لیفٹیننٹ کر نل مختا ر احمد بٹ (ریٹا ئرڈ)
ڈائر یکٹر میڈیا ایف پی سی سی آئی